تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

‘ہم قومی مفاد کیلئے بولے گئے جھوٹ پر فخر کرتے ہیں’

لاہور : معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’اب وہ وقت آگیا ہے کہ جب حضرت محمد کے مخلصین سیدھے راستے پر چلیں اور دین اسلام کا بول بالا کریں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کے خوبصورت و باصلاحیت اداکار حمزہ علی عباسی اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے بےباک انداز اور دوٹوک بیانات کے باعث بھی کافی مشہور ہیں، اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایسا ہی ایک بیان جھوٹ سے متعلق دیا ہے۔

حمزہ علی عباسی نے اپنے آفیشل اکاونٹ سے کیے گئے ٹوئٹ میں کہا کہ ’بدقسمتی سے ہم ایک ایسی دنیا میں رہتے ہیں جہاں قومی مفاد کے نام پر بولے گئے جھوٹ پر فخر کیا جاتا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’قومی مفاد کے نام پر جھوٹ بولنے والا فخر سے کہتا ہے کہ اس میں تو کوئی برائی نہیں، ہم نے تو قومی مفاد میں جھوٹ بولا ہے‘۔

مزید پڑھیں: انڈسٹری چھوڑنے کے بعد حمزہ علی عباسی کی زندگی میں کیا تبدیلی آئی؟

یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی نے گزشتہ برس نومبر میں شوبز انڈسٹری چھوڑنے اور بقیہ زندگی اسلام کی ترویج کرنے کا اعلان کیا تھا۔

قبل ازیں حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی اگست 2019 میں شادی ہوئی جس کے بعد اُن کی اہلیہ نے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا تھا۔

حمزہ علی عباسی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تاحال متحرک ہیں اور وہ مداحوں کے ساتھ مختلف مسائل پر گفتگو بھی کرتے نظر آتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -