پیر, جولائی 20, 2026
اشتہار

حمزہ علی عباسی کا اپنی بیماری سے متعلق اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی فلم انڈسٹری اور ٹی وی کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے بچپن میں ایک سنگین بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے، جسے جان کر ان کے مداح پریشان ہوگئے۔

معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے ایک پوڈ کاسٹ میں انکشاف کیا کہ کم عمری میں گردوں کی ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہوگئے تھے جس میں گردے فیل ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ 8 سے 12 برس کی عمر کے دوران وہ اس بیماری کی وجہ سے شدید تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے۔

اُنہوں نے کہا کہ والدہ نے رو رو کر اللہ سے میری صحتیابی کیلئے دعائیں کیں اور اللہ کریم نے انہیں شفا دیدی۔

والدہ نے کہا کہ سی ایس ایس اگر پاس کرلو تو ہمارے معاشرے میں اسے بڑی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، ان کو لگا تھا کہ تھوڑے کم نمبر لے کر پاس ہوجاؤں گا اور مجھے بھی ایسا ہی لگتا تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ انہوں نے والدہ کی خواہش پر سی ایس ایس کا امتحان دیا تھا اور پولیس کے محکمے میں انہیں نوکری کی پیشکش بھی ہوئی تھی تاہم ان کا مزاج نوکری کرنے والا نہیں اس لئے انہوں نے ٹریننگ کے باوجود اسے بطور پیشہ اپنانے سے منع کردیا تھا۔

یہ پڑھیں: حمزہ علی عباسی نے والد بننا زندگی کا سب سے پُراثر تجربہ قرار دے دیا

حمزہ علی عباسی نے کہا کہ میرے نمبر بہت اچھے آگئے اور مجھے پولیس فورس جوائن کرنے کی آفر ہوئی تو والدہ ڈٹ گئیں کہ تم اب یہ نہیں چھوڑ سکتے مجھے انہیں منانے میں کافی وقت لگا اور ان سے کہا کہ آپ سے وعدہ صرف سی ایس ایس پاس کرنے کا ہوا تھا سروس کا نہیں ہوا تھا۔

اداکار نے بتایا کہ انہوں نے ٹریننگ بھی جوائن کی لیکن پھر والدہ مان گئیں تو میں نے چھوڑ کر شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں