تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

حمزہ علی عباسی کی بیٹے کے ساتھ نئی تصاویر وائرل

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنے والے اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنے بیٹے کی نئی تصاویر شیئر کردیں۔

یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور 25 اگست 2019کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی جوڑی حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کے ہاں گزشتہ سال30 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

نیمل خاور کے اکاؤنٹ سے تو صاحبزادے مصطفیٰ عباسی کی ویڈیوز اور تصاویر اکثر شیئر کی جاتی ہیں مگر اب حمزہ علی عباسی نے بھی انسٹاگرام پر بیٹے کی نئی تصاویر شیئر کردیں۔

ان تصاویر میں حمزہ علی عباسی معمول کے مطابق کالے رنگ کا قمیص شلوار پہنے بیٹے کو گود میں لیے کھڑے ہیں۔

مزید پڑھیں: حمزہ علی عباسی کے بیٹے سیلفی کے شوقین نکلے!

یہ تصاویر کھلے مقام پر لی گئیں ہیں، جن کے پسِ منظر میں پہاڑ بھی نظر آرہے ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر ہونے والی ان تین تصاویر میں سے ایک میں تو مصطفیٰ عباسی آرام سے والد کی گود میں ہیں جبکہ بقیہ دو میں اُن کی شرارتیں نظر آرہی ہیں۔

ان تصاویر  کو مداحوں نے بہت پسند کیا اور مصطفیٰ کی عمر درازی و صحت کے لیے بھی دعا کی جبکہ انہوں نے حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی خوش  حالی و صحت کے لیے بھی دعا کی۔

Comments

- Advertisement -