تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

حمزہ علی عباسی کا بالی وڈ کی 2 بڑی فلمیں ٹھکرانے کا انکشاف

مشہور پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ماضی میں بالی وڈ کی دو بڑی فلموں میں کام کی آفرز ٹھکرا دیں۔

حمزہ علی عباسی نے اداکار گوہر رشید کے ہمراہ نجی نیوز چینل سے گفتگو میں بتایا کہ میں نے بالی وڈ کی دو بڑی فلموں میں کام کرنے سے انکار کیا۔

اس دوران گوہر رشید نے بتایا کہ حمزہ نے 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم ’جڑواں 2‘ میں اداکار ورن دھون کے ساتھ کام کرنے کی آفر ٹھکرائی۔

حمزہ علی عباسی نے بتایا: ’آفر ٹھکرانے کی وجہ پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدہ حالات تھے۔ دوسرا یہ کہ اسکرپٹ میں کچھ ایسا مواد تھا جسے میں نے قبول نہیں کیا اور پیچھے ہٹ گیا۔‘

اداکار نے بتایا کہ فلم ’جڑواں 2‘ کے لیے ہدایت کار ساجد نادیوالا خود میرے پاس آئے اور اسکرپٹ پڑھ کر سنایا لیکن مجھے فلم میں کردار کا کچھ اندازہ نہیں تھا۔

اپنی گفتگو میں حمزہ علی عباسی نے یہ بھی بتایا کہ اس سے قبل میں نے اکشے کمار کی فلم ’بے بی‘ میں کام سے انکار کیا کیوں کہ اس میں پاکستان مخالف مواد شامل تھا۔

Comments

- Advertisement -