بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

اداکار حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات پر ایف آئی اے نے دو الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈاکٹر فضیلہ عباسی پر رجسٹریشن کے بغیر غیرقانونی کلینک چلانے کا بھی الزام ہے جبکہ منی لانڈرنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ کمرشل بینکنک سرکل میں درج کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے خلاف دوسرا مقدمہ اینٹی کرپشن ونگ میں درج کیا گیا ہے۔

یہ پڑھیں: حمزہ علی عباسی کے نکاح پڑھانے کی ویڈیو وائرل

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ حوالہ ہنڈی اور مشکوک ٹرانزیکشنز کے ذریعے منی لانڈرنگ کے شواہد موجود ہیں۔

ایف آئی اے نے کہا کہ ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے 22 بینک اکاؤنٹس میں 25 ارب کے ٹرن اوور کا انکشاف ہوا ہے، مقدمے کے مطابق ان کی ڈکلیئرڈ سالانہ آمدنی 4 سے 6 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

ڈاکٹر فضیلہ عباسی پر غیرقانونی طور پر رقوم امریکا اور دبئی منتقل کرنے کا بھی الزام ہے۔

علاوہ ازیں عدالت نے عدم پیشی پر فضیلہ عباسی کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔

اسپیشل جج سینٹرل ٹو اسلام آباد نے تحریری حکم جاری کیا جس کے مطابق فضیلہ عباسی کی طبی بنیادوں پر استثنیٰ کی درخواست بھی مسترد کردی گئی ہے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ درخواست گزار قبل از گرفتاری ضمانت کی رعایت کا جان بوجھ کر غلط فائدہ اٹھا رہی ہیں۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فضیلہ عباسی کی درخواست 13 جنوری 2026 سے زیر التوا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس کیس میں کوئی حکم امتناع جاری نہیں کیا، دوسرے کیس کے حکم امتناع کی وجہ سے اس درخواست پر رعایت دی گئی۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں