تازہ ترین

وزیراعظم جون میں ہی آئی ایم ایف ڈیل کیلیے پرُامید

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور آئی...

وزیراعظم کا غریب اور متوسط طبقے کے لیے بجٹ میں بڑے اقدامات کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے غریب اور متوسط...

سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈر قانون بھی سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈآرڈرقانون سپریم...

ہم معاشی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے، چیف جسٹس

کراچی : چیف جسٹس عطا عمر بندیال نے کےالیکٹرک...

ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس: حمزہ شہباز اور دوست مزاری کا نظرثانی درخواستیں دائر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کیس میں حمزہ شہباز اور دوست مزاری نے نظرثانی درخواستیں دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ سے متعلق فیصلے پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور دوست مزاری کی نظر ثانی درخواستیں تیار کرلیں۔

ذرائع نے کہا ہے کہ سابق ڈپٹی اسپیکردوست مزاری کے وکیل عرفان قادر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ڈپٹی اسپیکر رولنگ اور فل کورٹ کی استدعا مسترد کرنے کیخلاف نظرثانی تیار کرلی۔

عرفان قادرایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ گرین سگنل ملنےپردرخواست دائرکی جائےگی، نظر ثانی درخواستیں آئندہ ہفتے دائر کیے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں حکومتی اتحاد کی فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کردی تھی۔

سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری رولنگ کیس میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دیتے ہوئے پرویز الہی کو وزیراعلیٰ پنجاب قرار دیا تھا ، جس کے بعد حمزہ شہباز وزیراعلیٰ نہیں رہے تھے۔

Comments