site
stats
پاکستان

کرسی کا مزاچند دن کا ہوتا ہے،یہ چلی جاتی ہے عزت باقی رہتی ہے، حمزہ شہباز

لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز کا کہنا ہےکہ کرسی کا مزاچند دن کا ہوتا ہے،یہ چلی جاتی ہے عزت باقی رہتی ہے، مجھے اپنی فوج پولیس اور رینجرز سے پیار ہے ،ساتھ نہیں چلیں گے تودہشتگردی کیخلاف جنگ نہیں جیت پائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سیاسی ورکر ہوں اور سیاست کی خدمت کرتا ہوں، حکومت نے کئی ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں، عوام کو فیصلہ کرناہےکون باتوں کےمحل بناتا ہےکون کام کرتاہے

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا کینسر ہماری گلیوں میں گھس آیا تھا، مجھے اپنی فوج ، پولیس اور رینجرز سے پیار ہے ، ساتھ نہیں چلیں گے تودہشتگردی کیخلاف جنگ نہیں جیت پائیں گے، اداروں    سے الجھنےاورٹکراؤکی سیاست سسٹم کونقصان پہنچائے گی، سسٹم کو نقصان پہنچا تو پاکستان کو نقصان پہنچے گا، پاکستان کو نقصان پہنچا تو ہم اپنے آپ کو معاف نہیں کرپائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ دہشت گردی نے بری طرح پاکستان کو متاثر کیا، تعلیم کے ہتھیار کوہر جگہ پھیلادو،دہشتگردی خودختم ہوجائیگی۔پارلیمانی کمیٹی سے ایک غلطی ہوئی، جس کے بعدتشویش کی لہردوڑی۔


مزید پڑھیں :  احتساب کا نعرہ لگانے والے 2018 کا انتظار کریں، حمزہ شہباز


وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے نے کہا کہ  کرسی کا مزاچنددن کا ہوتا ہے،یہ چلی جاتی ہے عزت باقی رہتی ہے، عزت پیسے سے نہیں عہدے سے آتی ہے، اللہ جسے ذلت دیتا ہے اسے کوئی عزت دےنہیں سکتا، میرے دادا نے فیکٹریوں میں جھاڑو تک لگائے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ مخالفین نے صرف طعنے دیئے اپنے صوبے میں کچھ نہیں کیا، 2 عیدیں اور رمضان بھی جیل میں گزر گئی، 2018میں ملک میں زیرو لوڈشیڈنگ ہوگی، مصنوعی سیاست زیادہ دیر تک نہیں چل سکتی ، محنت اور ملک سے محبت کرنیوالوں کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا۔

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جنگلہ بس کہنے والے پشاور میں اعلان کے باوجود میٹرو بس نہ بناسکے، جنگلہ بس کا طعنہ دینےوالے اورنج لائن بھی بنتی دیکھیں گے، میٹرو بس غریب عوام کی عزت دار سواری ہے ، دانش اسکول کا مقصد عام طبقے کو تعلیم کےیکساں مواقع فراہم کرنا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top