عمران خان کی لاہور میں ضمانت ضبط کرا دیں گے: حمزہ شہباز Imran Khan
The news is by your side.

Advertisement

عمران خان کی لاہور میں ضمانت ضبط کرا دیں گے: حمزہ شہباز

عمران خان نے 5 سال میں تو کچھ کیا نہیں، اب 100 دن کا پروگرام دینے سے کیا بھلا حاصل ہوگا

لاہور: مسلم لیگ کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ جب ملک میں سیلاب آیاہوا تھا، عمران خان کنٹینر پر چڑھے ہوئے تھے.

حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب نے مل کر لاہور اور پنجاب سے ڈینگی کا خاتمہ کیا، مگر پشاورمیں ڈینگی آیا، توعمران خان پہاڑوں پر چلے گئے، یہ کیسی قیادت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دھرنا پلس کے وقت کارکن عمران خان کو ڈھونڈ رہے تھے، عمران خان 2 ماہ رہ گئے ہیں، آپ کو انتخابات میں ہم کلین بولڈ کریں گے، شہباز شریف نے اورنج ٹرین بھی لاہور میں چلادی ہے، سوات موٹروے کا 10 کلومیٹر کے آگے روڈ ہی نہیں.

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عمران خان مینار پاکستان پرچڑھ کر 100 دن کا پروگرام دے رہے ہیں، عمران خان نے 5 سال میں تو کچھ کیا نہیں، اب 100 دن کا پروگرام دینے سے بھلا کیا حاصل ہوگا، عوام آپ کو اٹھا کر سمندر میں پھینک دیں گے.

حمزہ شہباز نے دعویٰ‌ کیا کہ پورے پاکستان میں ن لیگ جیتے گی، عمران خان کی لاہور میں ضمانت ضبط کرا دیں گے، پی ٹی آئی کو شکست ہوگی۔


کفن میں جیب نہیں ہوتی،اربوں کے اکاؤنٹس اور سب کچھ دنیامیں ہی رہ جائےگا، حمزہ شہباز


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں