The news is by your side.

Advertisement

عوام کو جو سرسبز باغ دیکھائے ہیں ان کو حکومت پورا کرے ،حمزہ شہباز

لاہور: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا عمران خان کو سوائے اپوزیشن کو ستانے کے کوئی کام نہیں، وفاقی کابینہ میں اکھاڑ پچہاڑ تماشہ ہے، ہمیں حکومت گرانے کا شوق نہیں، عوام کو جو سرسبز باغ دیکھائے ہیں ان کو حکومت پورا کرے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازشریف نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا رمضان کی آمد آمد ہے حکومت نے مہنگائی کا طوفان برپا کردیا ، پھل،سبزیاں، دوائیں 100فیصد مہنگی ہوگئی ہیں ، حکومت کے پاس کوئی روڈمیپ نہیں۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا میں نےآج تک اتنی دگرگوں حالت نہیں دیکھی، حکومت میں بیٹھے لوگ اہل ہی نہیں ، آنے والے دور میں کمر توڑ مہنگائی کا طوفان آئےگا، مہنگائی کا ایسا طوفان آئے گا، جو کسی کے کنٹرول میں نہیں ہوگا۔

مہنگائی کاایساطوفان آئے گاجوکسی کےکنٹرول میں نہیں ہوگا

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا عوام مہنگائی سےتنگ ہیں، انہیں اپنی حکومت بچانےکی پڑی ہے، نیازی خان جو سبز باغ دکھا کر آئے اب انہیں پورا کرنے کا وقت ہے۔

ان کا کہنا تھا اسلام آبادمیں ایک سرکس اورتماشالگاہواہے، وفاقی کابینہ میں توڑپھوڑایک تماشہ ہی ہے، اعظم سواتی کوسپریم کورٹ نےنااہل قرار دیا، عمران خان نے اعظم سواتی کو دوبارہ سینے سے لگالیا، کیانیاپاکستان ایساہوتاہے؟

رہنمامسلم لیگ ن نے کہا حکومت آج بلدیاتی نظام کو تبدیل کرنے جا رہی ہے، حکومت ملک کو چلانے میں ناکام ہوچکی ہے، پشاور میں نیب نام کی چیز نظر نہیں آرہی، بی آر ٹی پشاور میں 7ارب کی کرپشن ہوئی ، کیا پشاورمیں نیب سو رہاہے۔

ہمیں حکومت گرانے کا شوق نہیں،ہم موقع دینا چاہتے ہیں تاکہ یہ شہید نہ بن سکیں

حمزہ شہباز کا کہنا تھا اگرمودی کی حکومت آئی تو پاکستان کے دشمن اکٹھے ہوجائیں گے، عمران خان کو سوائے اپوزیشن کو ستانے کے کوئی کام نہیں، امریکا افغانستان سے نکلنے والا ہے ، پاکستان کو اندرونی اور بیرونی خطرات کا سامناہے۔

انھوں نے مزید کہا نواز شریف ، شہباز شریف، میں نےمشرف دور کا احتساب بھگتاہے، ہم کسی قسم کی گرفتاری سے ڈرنے والے نہیں، ہمیں حکومت گرانے کا شوق نہیں،ہم موقع دینا چاہتے ہیں تاکہ یہ شہید نہ بن سکیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں