اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

حمزہ شہباز نے پنجاب کا بجٹ رد کردیا، وزیر اعلیٰ‌ عثمان بزدار پر کڑی تنقید

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ معیشت کی کشتی ایک بھنور میں پھنسنے جارہی ہے.

انھوں نے کہا کہ فریال تالپور کو گرفتارکرنے کی مذمت کرتا ہوں، چادر اور چار دیواری کی پاسداری کرنی چاہیے، اس حکومت کے پاس عوام کو دینے کے لئےکچھ نہیں.

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ جب لوگ آدھی نیند کر چکے تھے، تب وزیراعظم کوخطاب یاد آیا، عوام کو خوش فہمی تھی کہ وزیراعظم بجٹ پر خوشخبری سنائیں گے.

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے جو بجٹ پیش کیا، وہ عوام کے لئے زہر ہے، غریبوں پر16 فیصد سروس ٹیکس لگا دیا گیا ہے، حکومتی بجٹ عوام سے انتقام لینے کے مترادف ہے.

انھوں نے کہا کہ لاہور کی 65 فی صد آمدن زراعت سے منسلک ہے، اس کی سبسڈی دگنی کردی گئی، زراعت کا بھٹہ بٹھا دیا ہے. اشیائے خوردنوش پر کتنا اثر پڑے گا۔

پنجاب حکومت کا ترقیاری بجٹ 630 ارب روپے تھا، آج حجم 350 ارب روپے ہے، جو تقریباً آدھا کردیا گیا، پنجاب کی باگ ڈور ایسے شخص کے پاس ہے، جو کہتا ہے کہ ابھی مجھے سیکھنا ہے.

مزید پڑھیں: پنجاب بجٹ 2019: ترقیاتی پروگرام 350 ارب روپے پر مشتمل ہے

انھوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کا بجٹ 122 ارب روپے رکھا گیا ہے، شہباز دور میں جنوبی پنجاب کا بجٹ 238 ارب روپے تھا، صحت کا بجٹ 122 ارب بجٹ تھا، آج 53 ارب کردیا گیا.

حمزہ شہباز نے کہا کہ حکومت کی ترجیح انتقام ہے، معیشت کی کشتی جس بھنورمیں پھنسنے جارہی ہے، اسے بچانا مشکل ہوگا، ملک میں سرمایہ کاری 52 فی صد کم ہوگئی ہے، شرح آمدن 3 فی، مہنگائی9 فی صدرہ گئی، گائے بھینسیں اور گاڑیاں بیچنے کا ڈھونگ کیا جا رہا ہے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں