منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

شہباز شریف کی گرفتاری، اب ہم ایوانوں اورسڑکوں پر جنگ لڑیں گے، حمزہ شہباز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما اور شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ لیڈر کی گرفتاری کے بعد اب ہم ایوانوں اور سڑکوں پر بھی جنگ لڑیں گے، الیکشن سے پہلے ن لیگی رہنماؤں کو ہی کیوں گرفتار کیا جاتا ہے؟

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، حمزہ شہباز نے کہا کہ شہباز شریف کو ٹھیکے دار کا ٹھیکہ منسوخ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

ٹھیکیدار چوہدری لطیف نے اورنج لائن، سرگودھا کے منصوبے میں خورد برد کی تھی، جس کی وجہ سے وہ ٹھیکہ منسوخ کیا گیا، ٹھیکیدار چوہدری لطیف نے پلی بارگین کرکے نیب سے جان چھڑالی، حالانکہ شہبازشریف نے ٹھیکہ منسوخ نہیں کیا تھا، یہ پی ایل ڈی سی کا طریقہ کار ہے۔

- Advertisement -

ٹھیکیدار چوہدری لطیف اینٹی کرپشن کیس میں تاحال مفرور ہے، ٹھیکیدار چوہدری لطیف عدالت میں پیش ہوتا ہے تو اسے کوئی گرفتارنہیں کرتا، قومی احتساب بیورو ن لیگ کے لوگوں کو گرفتار کرنے کا فرض بخوبی انجام دیتی ہے۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو بھی نیب ہیلی کاپٹر کیس میں بلاتی ہے،عمران خان جعلی مینڈیٹ لے کر وزیراعظم کے منصب پر بیٹھے، پی ٹی آئی نے نیب کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد پیش کی۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ میں10سال 6،6گھنٹے تک نیب کے دفتر کے باہر بیٹھتا تھا، مجھے لاہور سے جانے کی بھی اجازت نہیں تھی، دھاندلی میرے نہیں جمہوریت کے سینے پر زخم ہے، شہبازشریف کی گرفتاری کے اقدام کی مذمت کرتا ہوں، سیاست میں قربانیاں دینی پڑتی ہیں،جلاوطنی کاٹنا پڑتی ہے،جیلوں میں بھی جانا پڑتا ہے۔

ہم نے اپوزیشن بھی دیکھی اور مارشل لا کے ادوار بھی دیکھے ہیں، فخر ہے نوازشریف کا بھتیجا اور شہباز شریف کا بیٹا ہوں میرے والد نے مجھے یہ نہیں سکھایا کہ اقتدار کی سیڑھی کیسے چڑھنی ہے، انہوں نے مجھے سکھایا کہ بیٹا کفن کی جیب نہیں ہوتی۔ عمران خان کو وزیراعظم ہاؤس کی بھینسوں کی کامیاب نیلامی پرمبارکباد دیتا ہوں، عمران خان سے تو تنقید بھی برداشت نہیں ہوتی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں