مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میری اور حمزہ کی سوچ مختلف ہوسکتی ہے ہم دو الگ انسان ہیں۔
ن لیگ کے ساہیوال ڈویژنل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میرا بھائی حمزہ یہاں موجود ہےاس کیلئے دل سے دعاگو ہوں حمزہ شہبازبہت اچھا انسان ہے ،خدا کا خوف رکھتاہے۔
مریم نواز نے کہا کہ میری اور حمزہ کی سوچ مختلف ہوسکتی ہے ہم دو الگ انسان ہیں پارٹی کےاندر بھی مختلف طرح کی سوچ اور آرا ہوتی ہے لیکن ہم سب متفق ہیں کہ ہمارےگھر،پارٹی کاسربراہ نوازشریف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں دل سے شہبازشریف کی پارٹی کےلئے خدمات کی معترف ہوں۔
مریم نواز کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر ن لیگ سے مختلف بیانیے پیش کیے جارہے ہیں۔
پارٹی کی نائب صدر مریم نوازشریف کا کہنا ہے کہ وہ آرمی چیف کی ایکس ٹیشن کے گناہ میں شریک نہیں ہیں جب کہ حمزہ شہباز نے مدت ملازمت میں توسیع کو درست فیصلہ قرار دیا ہے۔
حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی توسیع کامعاملہ کوئی ابہام نہیں کہ یہ فیصلہ ن لیگ کا تھا قومی مفاد کو ملحوظ خاطررکھتےہوئےتوسیع کافیصلہ کیاگیا میں سمجھتاہوں آرمی چیف کی توسیع کافیصلہ درست تھا۔