تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

آصف زرداری پہلے بھی ملے، ضرورت ہوئی تو پھر ملیں گے: حمزہ شہباز

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ لوگوں پر مہنگائی کے تیر چلائے جارہے ہیں۔ ایم کیو ایم سمیت تمام جماعتیں کہتی ہیں دھاندلی ہوئی۔ آصف زرداری پہلے بھی ملتے رہے ہیں، ضرورت ہوئی تو پھر ملیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ اسپیکر نے ووٹ چوری کیے، خواتین سے ہاؤس میں نازیبا گفتگو کی۔ 6 اراکین کی تضحیک کی گئی، جھوٹے الزامات لگائے گئے۔ ’پرویز الٰہی سے جواب لیا جائے جھوٹ کیوں بولا‘۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں خود کچرا پھینک کر جھوٹ بولا گیا۔ بجٹ تماشے کے سوا کچھ نہیں ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ ہم نے جنوبی پنجاب کا بجٹ بڑھا کر ساڑھے 3 سو فیصد کیا۔ انہوں نے پورے پنجاب کا بجٹ 234 ارب روپے ر کھا ہے۔ جعلی تصاویر میڈیا پر چلوائی گئیں آج پرویز الٰہی کا اصل چہرہ دکھاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کا بجٹ 60 کروڑ رکھا گیا ہے۔ خیبر پختونخواہ میں امتحان کے نتائج پر ہائیکورٹ نے نوٹس لیا۔ قصور کے قاتل کو پھانسی دی گئی کیونکہ پنجاب فرانزک لیبارٹری موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حالات اتنے خراب تھے تو 55 دن یہ کیوں کہا کہ ہم قرضہ نہیں لیں گے۔ غریب آدمی کو جرمانہ بھیجا گیا اس کو دل کا دورہ پڑگیا۔ پیپلز پارٹی نے سیاسی اتار چڑھاؤ کا سامنا کیا ہے۔ ملک کی خاطر آج یا کل ہم پیپلز پارٹی سے ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اے این پی، ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی ہم سب کو مل کر بیٹھنا چاہیئے، فیاض الحسن چوہان کے منہ سے جو پھول جھڑتے ہیں پہلے اخلاقیات کی تربیت لیں۔ یہ کرکٹ کا میدان نہیں، 22 کروڑ لوگوں کا ملک ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ لوگوں پر مہنگائی کے تیر چلائے جارہے ہیں، اپوزیشن کو ملک کی خاطر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ایم کیو ایم سمیت تمام جماعتیں کہتی ہیں دھاندلی ہوئی۔ آصف زرداری پہلے بھی ملتے رہے ہیں، ضرورت ہوئی تو پھر ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مشرف کے خلاف سازش کرنے والا آپ کے خلاف بھی سازش کر رہا ہے۔ نیب ایسی عینک لگائے کہ اسے پرویز الٰہی کے ڈاکے نظر آئیں۔

Comments

- Advertisement -