بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈگڈگی بجانے والوں میں سے ہیں، حمزہ شہباز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیر اعلٰی پنجاب کے صاحبزادے اور مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈگڈگی بجانے والوں میں سے ہیں،سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ظلم ہوا، باقر نجفی رپورٹ کچھ بھی چھپائے بغیر پبلک کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری، ڈاکٹر طاہر القادری کے کنٹینر پر بیٹھیں یا گاڑی پر فرق نہیں پڑتا ، قوم جمہوریت کی گاڑی میں بیٹھنا چاہتی ہے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہر القادری ڈگڈگی بجانے والوں میں سے ہیں، پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ اپنی پسند کے رنگ کی گاڑی لینے اور دیگر معاملات دیکھنے کے لئے ان کے دادا کے پاس آتے تھے۔

انھوں نے کہا کہ مریم نواز کے ساتھ اختلافات کی باتیں سن سن کر ان کے بال سفید ہو گئے ہیں، نواز شریف مفاہمت کی بات کریں یا مزاحمت کی، راستہ اب صرف انتخابات کی طرف جاتا ہے۔


مزید پڑھیں : عدالتوں کے کئی فیصلوں پر تحفظات ہیں، اب عوام کی عدالت لگے گی، حمزہ شہباز


حمزہ شہباز نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں شہیدہونےوالےہمارے اپنے لوگ تھے، سانحےمیں ملوث افرادکےخلاف کارروائی بھی کی ہے، رپورٹ میں کسی کی ذمےداری کاتعین نہیں کیا گیا، ہمارا دامن صاف ہے ،بے گناہی عدالت میں ثابت کریں گے۔

مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ لوگوں کولاشوں پرسیاست نہیں کرنےدیں گے،کوئی جماعت ہو مزاحمت مفاہمت کو چھوڑ کر الیکشن کی جانب جاناچاہیے، 2018 میں بروقت انتخابات ملک کے مفاد میں ہیں۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ طاہرالقادری کا احتساب عوام کریں گے، آج پاکستان کے دشمن یہ تماشہ دیکھ رہےہیں، اداروں کو مضبوط کرنا ہے تو ہمیں جمہوریت مضبوط کرنی ہوگی، سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ظلم ہوا، باقر نجفی رپورٹ کچھ بھی چھپائے بغیر پبلک کردی ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ آج بجلی پیدا ہو رہی ہے، کارخانوں کو سستی بجلی مل رہی ہے، سڑکیں بن رہی ہیں، کراچی میں رونقیں بحال ہوئی ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں