پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

حمزہ شہباز نے اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی مخالفت کردی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہیں بڑھانے پر شدید اعتراض کا اظہار کرتے ہوئے کہا حکومت کے پاس بجلی اور گیس کے پیسے نہیں اورتنخواہیں بڑھا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رمضان شوگر ملز کیس میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت کے پاس بجلی اور گیس کے پیسے نہیں اورتنخواہیں بڑھا رہی ہے؟ میں اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کے خلاف ہوں۔

یاد رہے  وزیرِ اعظم عمران خان نے وزیراعلی اور ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے عثمان بزدار کو دی گئی لائف ٹائم مراعات کے فیصلے پر بھی نظرِ ثانی کی ہدایت کی تھی۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اسمبلی میں ارکان کی تنخواہوں میں اضافے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا ہمارے پاس عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے وسائل نہیں، یہ فیصلہ بالکل بلاجواز ہے۔

مزید پڑھیں : وزیرِ اعظم کی اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری روکنے کی ہدایت

واضح رہے پنجاب اسمبلی میں اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا تھا ، جس کے مطابق اراکین اسمبلی کوماہانہ ایک لاکھ 95 ہزارتنخواہ ملےگی۔

بک کے مطابق اسپیکرپنجاب اسمبلی ہر ماہ 2 لاکھ 60ہزارروپے ، ڈپٹی اسپیکر2لاکھ45ہزارروپے اور وزیراعلیٰ پنجاب4لاکھ 25 ہزار روپے تنخواہ ماہانہ لیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں