گیس اور بجلی کی شکل میں مہنگائی کا طوفان آگیا ہے، حمزہ شہباز hamza shehbaz
The news is by your side.

Advertisement

گیس اور بجلی کی شکل میں مہنگائی کا طوفان آگیا ہے، حمزہ شہباز

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ 10 سال میں شہباز شریف نے نیند اور اپنے آرام کو نہیں دیکھا، حکومت نے گیس اور بجلی کی شکل میں مہنگائی کا طوفان برپا کردیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، حمزہ شہباز نے کہا کہ لاہور میں میٹرو بس چلی، ملتان میں میٹرو بس چلی ہے، نواز شریف نے وعدہ کیا 2018 میں اندھیرے ختم کردوں گا آج ملک سے بجلی کا بحران ختم ہوگیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ شہباز شریف نے منصوبے لگائے اور کئی سو ارب روپے بچائے، شہباز شریف نے کیا کرپٹ آدمی کا ٹھیکہ ختم کرکے کچھ غلط کیا، پشاور میں اسی کرپٹ ٹھیکیدار کو میٹرو کا ٹھیکہ دیا گیا ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ اربوں کے منصوبے بنائے مگر اس کے لیے قوم سے چندہ نہیں مانگا، آج گیس اور بجلی کی قیمتوں کی شکل میں مہنگائی کا طوفان آیا ہے، ن لیگ کے دور میں بے مثال ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے دلوں کے وزیراعظم نواز شریف ہی ہیں، پوری قوم تماشا دیکھ رہی ہے، یہاں گلیاں تو تنگ ہیں لیکن دل تنگ نہیں ہیں، ن لیگ کے کارکنان صرف کارکن نہیں بلکہ میرا خاندان ہیں۔

مزید پڑھیں: شہباز شریف کی گرفتاری کو تماشا بنا دیا گیا ہے،حمزہ شہباز

واضح رہے کہ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عوام وزیراعظم عمران خان کے بغض کو جان چکے ہیں، جب تک دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی نہیں ہوگا جان نہیں چھوڑیں گے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نواز کی سی ای سی کا اجلاس کل صبح 11 بجے لاہور میں منعقد ہوگا، اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں