پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

حناربانی کھر کی افغانستان کی عبوری حکومت کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ سے ملاقاتیں

اشتہار

حیرت انگیز

کابل : وزیرمملکت خارجہ امور حناربانی کھر نے افغانستان کی عبوری حکومت کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ سے ملاقاتیں کیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت خارجہ امور حناربانی کھر افغانستان کے دورے پر کابل پہنچیں تو افغان عبوری حکومت کے نائب وزیراقتصادی امورعبدالطیف اور پاکستانی سفارتخانے کے افسران نے خیرمقدم کیا۔

حنا ربانی کھرنےافغانستان کی عبوری حکومت کے نائب وزیراعظم مولوی عبدالسلام حنفی اور وزیرخارجہ امیرخان متقی سے ملاقاتیں کیں۔

وزیرمملکت حناربانی کھر کی افغان وزیرخارجہ سے وفد کی سطح پر ملاقات ہوئی، ملاقات میں پاکستانی سفارتکار محمود صادق بھی موجود تھے۔

افغان میڈیا کے مطابق قیدیوں کی رہائی، مسافروں کیلئےسفرمیں آسانی، تجارت، ٹرانزٹ، تاپی، ٹی اےپی اور ریلوےلائن کے منصوبوں، سیاسی تعلقات، سیکیورٹی اور اقتصادی ترقی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں