بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

ہاتھوں کی لکیریں کیا کہتی ہیں؟ جانیے حیران کن معلومات

اشتہار

حیرت انگیز

ہاتھ کی لکیریں شخصیت کی آئینہ دار ہوتی ہیں، پامسٹری ہاتھوں کے ذریعے انسان کی شخصیت اور اس کے کردار کو سمجھنے کا ایک فن ہے۔ ہاتھ کی ساخت اس کے ابھار اور ہاتھ کی لکیریں ان باتوں کو سمجھنے میں مدد دیتی ہیں۔

ہمارے ہاتھوں کی لکیریں جذبات اور خیالات کے بارے میں بہت کچھ بتاتی ہی، ہر انسان کا ہاتھ مختلف نوعیت کا ہوتا ہے اور ہر ہاتھ میں لکیریں بھی دوسرے لوگوں کے ہاتھوں سے مختلف ہوتی ہیں۔

یہی لکیریں بتاتی ہیں کہ یہ انسان کیسی شخصیت کا مالک ہے اور کس قسم کی عادات پائی جاتی ہیں، آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ کے ہاتھوں کی لکیریں آپ کے بارے میں کیا کہتی ہیں۔

اس سلسلے میں اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں معروف پامسٹ نزہت رضوی نے لکیروں سے متعلق حیرت انگیز باتیں بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہاتھ انسان کی انفرادیت کا مظہر ہے، دو انسان کبھی ایک جیسے نہیں ہو سکتے اسی ليے دو انسانوں کے ہاتھ ایک جیسے نہیں ہوتے۔ اسی ليے شناختی کارڈ پر انگھوٹھے کے نشانات دیے گئے ہوتے ہیں۔

نزہت رضوی نے بتایا کہ جلد کی ساخت سے بھی شخصیت کا اندازاہ ہوتا ہے، اچھی ذہنی صلاحیتوں والے شخص کے ہاتھ کی جلد نرم اور نفیس ھوگی جبکہ سخت جسمانی محنت کرنے والے شخص کا ہاتھ سخت ھوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہتھیلی میں سب سے پہلی اور سب سے اوپر جو لکیر موجود ہوتی ہے وہ دل کی لکیر ہے۔ کائرولوجی یعنی لکیروں کے علم کے مطابق دل کی لکیر آپ کے دل سے متعلق معاملات کے بارے میں بتاتی ہے۔

اس لکیر کی گہرائی یہ بات ظاہر کرتی ہے کہ آپ کے جذبات میں کتنی گہرائی ہے، یہ لکیر جتنی گہری ہوگی آپ کے جذبات اتنے ہی گہرے ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں