جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

گھر کے باتھ روم میں’عجیب و غریب ہاتھ’ نمودار

اشتہار

حیرت انگیز

آپ کو اپنے گھر میں کسی غیر معمولی شے کی موجودگی کے بارے میں علم ہوجائے تو کیفیت کیا ہوگی؟ یقیناً خوفزدہ ہوجائیں گے اور وہاں تنہائی میں رہنا پسند نہیں کریں گے۔

اسی طرح کا واقعہ آسٹریلیا میں پیش آیا جہاں مالک باتھ روم گیا اور اُس کی نظر چھت پر پڑی تو پیرو تلے زمین نکل گئی۔

سماجی رابطے کی فوٹو ویڈیو شیئرنگ اپیلیکیشن ریڈ اٹ پر آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے صارف نے اس دہشت ناک تصویر کوشیئر کیا جس کو  دیکھ کر ہی خوف آرہا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ جب وہ باتھ روم میں بیٹھے ہوئے تھے اور اسی دوران اُن کی نظر چھت پر پڑی تو فار سیلنگ ٹوٹی ہوئی تھی جس میں سے ایک عجیب و غریب ’ہاتھ‘ نظر آرہا تھا۔

آسٹریلوی شہری نے یہ تصویر انٹرنیٹ پر شیئر کی تو صارفین اسے دیکھ کر سہم گئے۔

متعدد صارفین کا خیال تھا کہ یہ کسی اور مخلوق کا ہاتھ ہے جبکہ بہت ساروں نے اس خیال کو مسترد بھی کیا کیونکہ انہیں لگا کہ یہ کسی جانور کا پنجا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ کسی ڈراؤنی فلم میں منظر لگ رہا ہے۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ تصویر دیکھنے کے بعد اب میں باتھ روم نہیں جاؤں گا۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ آسٹریلوی شہری ہمیں کبھی مایوس نہیں ہونے دیتے۔

ایک کمنٹ میں صارف نے کہا کہ جب آپ آسٹریلیا میں ہوں تو باتھ روم استعمال نہ کریں۔

سیون نیوز پر شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آسٹریلیا میں چونکہ چوہوں کی تعداد بہت زیادہ ہے تو ممکن ہے کہ کسی چوہے نے چھت کتر لی ہو اور یہ اُسی کا پنجا ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں