تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

چوری ہونے والا بیگ کی 16 سال بعد مالکن کے پاس واپسی

نیو ساؤتھ ویلز: آسٹریلیا کی خوش قسمت خاتون کا 2004 میں چوری ہونے والا بیگ 16 سال بعد واپس مل گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز کی پولیس نے رواں ہفتے مالکن کو تلاش کر کے بیگ اُن کے حوالے کیا۔ پولیس حکام کے مطابق بیگ کو شناخت کے بعد خاتون کے حوالے کیا گیا، ہمیں یقین ہے کہ یہ وہی بیگ ہے جو 2004 جولائی میں چوری ہوا تھا۔

رپورٹ کے مطابق یہ بیگ ایک مزدور کو زیرتعمیر عمارت کی پارکنگ سے میں نظر آیا جو پرانے ڈیزائن کا تھا، مزدور نے فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا۔

خاتون کا ماننا ہے کہ اُن کا بیگ 2004 میں گاڑی کی ڈگی سے اُس وقت چوری کیا گیا تھا جب وہ اوبرن نامی علاقے میں موجود تھیں۔

چوری ہونے والا یہ بیگ چند روز بعد نیو ساؤتھ ویلز میں واقع موری ریلوی اسٹیشن سے ملا تھا مگر کسی نے اس پر کوئی دھیان نہیں دیا تھا۔

موری پولیس آفیسر اور انچارج انسپیکٹرک مارٹن بوریک کا کہنا تھا کہ ’اب ہمیں اندازہ ہوا کہ شہری اپنی چوری ہونے والی اشیاء کی رپورٹ درج کیوں کراتے ہیں، اس لیے کہ شہریوں کو اس بات کا یقین ہوتا ہے کہ اُن کی چوری شدہ چیز بے شک سالوں بعد ملے مگر برآمد ضرور ہوگی‘۔

مزید پڑھیں: 8 ماہ قبل کھو جانے والا فون مالک تک کیسے پہنچا؟ ناقابل یقین واقعہ

انہوں نے بتایا کہ ’اس بیگ کی رپورٹ درج کرائی گئی تھی اور خاتون نے جو نشانیاں بتائیں تھیں وہ سب موجود تھیں، ہم نے خاتون کو تلاش کرنے کے بعد اُن کے گھر اس بیگ کو پہنچایا جسے دیکھ کر وہ بھی بہت خوش ہوئیں‘۔

16 سال بعد ملنے والے بیگ میں وہ اشیاء تو موجود نہیں ہیں جو چوری ہونے کے وقت تھی مگر اپنی چیز واپس ملنے پر مالکان بہت زیادہ خوش ہیں اور انہوں نے پولیس کی کارکردگی کو شاندار انداز میں سراہا بھی ہے۔

Comments

- Advertisement -