تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

اچھی تنخواہ کی سوچ خوشیاں چھین لیتی ہے، تحقیق

کیلی فورنیا: کیا آپ اپنی زندگی اور صحت کو بہتر بنانے کے لیے اچھی تنخواہ والی نوکری حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں؟ تو یاد رکھیں کہ یہ ضروری نہیں کہ اچھی تنخواہ ملنے کے بعد آپ سب کچھ حاصل کرسکیں۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف کیلی فورنیا میں ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ اچھی تنخواہ معاشی حالات کو بہتر تو بناتی ہے مگر یہ آپ سے خوشیاں چھین لیتی ہے۔

تحقیق کے مطابق اچھی تنخواہ حاصل کرنے والے شخص کے بارے میں یہ بات مشہور ہے کہ اُس کی فطرت میں تکبر اور خود غرضی پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے وہ رشتوں کی اہمیت اور محبت سے واقف نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں: متحرک رہنا کمر درد سے بچاؤ میں معاون

محققین کا کہنا ہے کہ کم آمدنی والے شخص کی زندگی مشکل سے بسر ہوتی ہے مگر وہ رشتوں کی محبت سے اچھی طرح واقف ہوتا ہے اور عاجزانہ زندگی گزارنے کو اہمیت دیتا ہے۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ زیادہ آمدنی کی خواہش رکھنے والے افراد اہل خانہ یا دوستوں میں بیٹھنا پسند نہیں کرتے تاہم اگر وہ کبھی عزیزوں کے ساتھ بیٹھتے بھی ہیں تو صرف نوکری اور تنخواہ کی بات کرنے کو اہمیت دیتے ہیں جس کی وجہ سے وہ ایک وقت میں دنیا کی خوبصورتی کو محسوس کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔

اس کے برعکس متوسط طبقے کا درمیانی آمدنی والا شخص رشتوں کی اہمیت اور اہل خانہ کے جذبات کو اچھی طرح سے سمجھتا ہے اور دنیا کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے زندگی بسر کرتا ہے۔

اسے بھی پڑھیں: دفتر کے ابتدائی 10 منٹ میں کیے جانے والے ضروری کام

ڈاکٹر پاؤل پف کا کہنا ہے کہ ’تحقیق میں آنے والی تمام باتوں کا تعلق ہماری خوشیوں سے ہے جن کی وجہ سے ہمیں اچھا احساس ہوتا ہے کیونکہ جب ہم کسی کے جذبات کو سمجھیں گے تو اُس سے ہمیں دنیا کے معاملات کا اچھی طرح سے اندازہ ہوگا‘۔

تحقیق کے دوران ڈیڑھ ہزار (1500) سے زائد برسرِ روزگار افراد سے اُن کی خوشیوں کے بارے میں سوالات کیے گئے جن کو مدنظر رکھتے ہوئے ماہرین بالآخر اس نتیجے پر پہنچے کہ اچھی تنخواہ یا زیادہ پیسے کی خواہش رکھنے والا شخص خوشیوں سے محروم ہوتا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -