فلوریڈا : امریکہ میں ایک بھوکے مگر مچھ نے دن دہاڑے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا، پولیس آفیسر نے ہمت کرکے اسے قابو کرلیا اور محفوظ مقام پر منتقل کیا۔
\
امریکی ریاست فلوریڈا میں کے ایک ریستوران کے پارکنگ ایریا میں ایک خوفناک مگر مچھ دیکھا گیا، چھ فٹ لمبے اس مگر مچھ کو دیکھ کر لوگوں کی چیخیں نکل گئیں۔ اطلاع ملنے پر مقامی پولیس آفیسر فش اینڈ وائلڈ لائف کنزرویشن کمیشن کے اہلکاروں کے ساتھ وہاں پہنچے اور مگر مچھ کو قابو کیا بھوکے مگر مچھ کو بحالی مرکز منتقل کردیا ہے۔
GATOR CHASE🐊
Deputies responded to Lee Blvd today after this 6-ft gator chased pedestrians through a Wendy's parking lot.
He may have just been "hangry" for a cheeseburger, but he gave many quite the scare!
Alongside FWC, we wrangled the gator and safely relocated it. pic.twitter.com/OIiDHCmMJC
— Lee County Sheriff (@leesheriff) May 17, 2021
اس حوالے سے "لی کاؤنٹی شیرف آفس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا ہے، تصاویر کے ساتھ شیئر کی گئی اس پوسٹ میں مگر مچھ کی تصاویر بھی دکھائی گئی ہیں ان تصاویر میں مگر مچھ کو قابو کرنے سے متعلق دکھایا گیا ہے۔
لی کاؤنٹی شیرف آفس نےمزاحیہ انداز میں لکھا کہ بھوکا مگر مچھ ریستوران کی پارکنگ میں شاید چیز برگر کھانے آیا تھا یا کوئی ڈیل لینے آیا ہو لیکن اس نے وہاں موجود لوگوں کو خوفزدہ کردیا۔
In other #Florida news, we’ll be experiencing a slightly delayed response time leaving Lehigh Acres Health & Rehab 😆🚒🐊 pic.twitter.com/9cPykAwxo8
— Lehigh Acres Fire Control and Rescue District (@LehighAcresFD) May 17, 2021
ریسکیو آپریشن کی تصاویر ٹویٹر پر شیئر کی گئیں جس کے بعد صارفین نے پولیس کے اس بروقت اقدام کو بہت سراہااور شکریہ ادا کیا، صارفین کا کہنا تھا کہ دن کے اوقات میں کسی مگر مچھ کا اس طرح واقعی خطرے کی بات ہے
واضح رہے کہ امریکی ریاست فلوریڈا میں مگر مچھوں کے حوالے سے اکثر اس قسم کے واقعات مشاہدے میں ٓاتے ہیں اس کی اہم وجہ یہ ہے کہ یہاں مگر مچھ کثیر تعداد میں پائے جاتے ہیں جنہیں عام طور پر اکثر گولف کورس ، دلدل اور دیگر کھلی جگہوں پر دیکھا جاسکتا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق فلوریڈا میں اس وقت تقریباً 1.25 ملین سے زائد مگر مچھ پائے جاتے ہیں۔