ہنگو(2 نومبر 2025): ہنگو کے علاقے دوآبہ میں پولیس قافلے پر دھماکے کے نتیجے میں ایس ایچ او عمران الدین سمیت 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔
ہنگو کے علاقے دوآبہ میں پولیس قافلے پر حملہ اور فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پولیس قافلےکو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن صمد، ڈی ایس پی ٹل مجاہد اور ایس ایچ او عمران قافلے میں موجود تھے، اس حملے کے دوران پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق دھماکے میں ایس ایچ او عمران الدین سمیت 2 اہلکار زخمی ہوگئے، کربوغہ میں امن کمیٹی کے ساتھ میٹنگ کے بعد دوآبہ آ رہے تھے۔
ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق دوآبہ کے قریب سڑک پر نصب بم سے پولیس قافلے کو نشانہ بنایا گیا، زخمیوں کو ٹی ایچ کیو دوآبہ منتقل کر دیا ہے۔
پشاور: سی ٹی ڈی تھانے میں بارودی مواد کا دھماکا، اہلکار جاں بحق


