پیر, جولائی 13, 2026
اشتہار

ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کے گانے ’آرزو‘ پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی گلوکار عاصم اظہر کے گانے ’آرزو‘ پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

معروف گلوکار عاصم اظہر نے حال ہی میں اپنا نیا گانا ’آرزو‘ ریلیز کیا جو انہوں نے خان، مادھورکسو اور نور کے ساتھ مل کر گنگنایا ہے۔

گزشتہ دنوں ’آرزو‘ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بھی کررہا تھا۔

تاہم گلوکار نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس پر صارفین کی جانب سے یہ خیال کیا جارہا تھا گانے کی لائن ’پھر سے بولو‘ میں ہانیہ عامر کی آواز شامل ہے۔

Latest Lifestyle News and Breaking News from ARY News

اداکارہ سے مداحوں نے بھی سوال بھی کیا لیکن انہوں نے اس کا جواب نہیں دیا۔

تاہم اب ہانیہ عامر انسٹاگرام پر عاصم اظہر کے گانے ’آرزو‘ پر پرفارم کرنے کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں گانے کے بول پر لپسنگ کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے گزشتہ روز یہ ویڈیو شیئر کی ہے جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں