ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

ہانیہ عامر کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی فلموں اور ڈراموں کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

ہانیہ عامر نے اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ سے اپنی دو عدد نئی تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں اداکارہ کو سیاہ رنگ کے مغربی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔ بظاہر تصاویر کسی ریسٹورنٹ کی ہیں۔

اداکارہ نے کیپشن میں لکھا: ’میں نے جو کچھ سنا ہے وہ سب چھوٹے لوگوں کی لمبی کہانیاں ہیں‘۔ یہ دراصل امریکی ریپر جیک ہارلو کے گانے ’چرچل ڈاؤنز‘ کی ایک لائن ہے۔

- Advertisement -

ہانیہ عامر نے تصاویر چند گھنٹے قبل شیئر کیں جس پر لاکھوں لائکس آگئے۔ مداح اس پر تبصرہ بھی کر رہے ہیں۔

ہانیہ عامر اور اداکار فرحان سعید اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔ ڈرامے کی قسط ہر جمعرات رات 8 بجے نشر کی جاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں