تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

ہانیہ عامر اور فرحان سعید کی تصویر وائرل ہوگئی

پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی گلوکار و اداکار فرحان سعید کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر ہانیہ عامر نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے تصویر پوسٹ کی ہے جس میں اداکارہ کو فرحان سعید کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

تصویر کے کیپشن میں ہانیہ عامر نے لکھا کہ ”تائی جان! آپ بالکل بے فکر ہو جائیں۔“

دراصل ہانیہ عامر اور فرحان سعید اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ”میرے ہمسفر“ میں مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔ ڈرامے کی قسط ہر جمعرات رات 8 بجے نشر کی جاتی ہے۔

اداکارہ کا کیپشن ڈرامہ میں ان کی تائی امی کا کردار نبھانے والی سینئر اداکارہ ثمینہ احمد کے لیے ہے جو ہانیہ عامر کو ہر موڑ پر سپورٹ کرتی ہیں۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں صبا حمید، زویا ناصر، عمر شہزاد اور وسیم عباس شامل ہیں۔ ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض قاسم علی مرید نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی مصنفہ سائرہ رضا ہیں۔

Comments

- Advertisement -