ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

ہانیہ عامر کی نئی تصویر وائرل!

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اچانک ایک بڑی تبدیلی کر کے مداحوں کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا۔

ڈرامہ سیریل ‘کبھی میں کبھی تم’ کی اسٹار نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل سے گلیمرس تصاویر ہٹانے کے ساتھ ساتھ اپنی پروفائل پکچر (DP) کو ایک سادہ شناختی کارڈ (CNIC) جیسی تصویر سے تبدیل کر دیا ہے، جس کے بعد انٹرنیٹ پر بحث کا ایک نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

ہانیہ کی جانب سے انسٹاگرام پر یہ اچانک تبدیلی ان کی ان جذباتی پوسٹ کے چند گھنٹوں بعد دیکھنے میں آئی، جس میں انہوں نے اپنی والدہ کو ایک خوبصورت خراجِ تحسین پیش کیا تھا۔

ہانیہ عامر نے ہفتے کے آخر میں اپنے انسٹاگرام فیڈ سے بیشتر پوسٹس کو غائب کر دیا اور پروفائل پر ایک انتہائی سادہ، بغیر کسی میک اپ اور بناؤ سنگھار والی تصویر لگا دی۔ ان کے اس غیر متوقع ‘سوشل میڈیا میک اوور’ نے دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں فالوورز کی توجہ حاصل کر لی۔

سوشل میڈیا صارفین نے ہانیہ کی اس نئی پروفائل پکچر کے اسکرین شاٹس شیئر کرنا شروع کر دیے۔ جہاں عام طور پر لوگوں کی شناختی کارڈ کی تصاویر اچھی نہیں آتیں، مداحوں کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر کا ‘فیس کارڈ’ اتنا کمال ہے کہ وہ شناختی کارڈ کی تصویر میں بھی بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔

عمران عباس کی فٹنس کی تصاویر وائرل، تنقید کی زد میں آگئے

کچھ صارفین کا ماننا ہے کہ یہ اداکارہ کا کوئی نیا پبلسٹی اسٹنٹ، کسی نئے پروجیکٹ کا اشارہ یا پھر محض ایک ذاتی ‘سوشل میڈیا ری سیٹ’ ہو سکتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں