بدھ, مارچ 11, 2026
اشتہار

پسندیدہ گلوکار کون؟ ہانیہ عامر کا عاصم اظہر سے متعلق دلچسپ جواب وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(11 فروری 2026): پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر ایک بار پھر اپنی مبینہ قربتوں کے باعث خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

حال ہی میں ایک تقریب کے دوران ہانیہ عامر سے جب ان کے پسندیدہ گلوکار کے بارے میں سوال کیا گیا، تو انہوں نے شرارتی انداز میں جواب دے کر سب کی توجہ حاصل کر لی۔

سوال کے جواب میں ہانیہ عامر نے پہلے ایک مزاحیہ تاثر دیا اور پھر مسکراتے ہوئے پوچھا "کیا آپ چاہتے ہیں کہ میں عاصم اظہر کا نام لوں؟” اداکارہ کا یہ جملہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور مداح اسے دونوں کے درمیان دوبارہ شروع ہونے والے مبینہ تعلقات کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alizay fatima (@alizayyy_yfatima)

واضح رہے کہ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر ماضی میں ایک طویل عرصے تک ساتھ رہے تھے، تاہم بعد میں ان کی راہیں جدا ہو گئی تھیں جس کے بعد عاصم اظہر نے میرب علی سے منگنی کر لی تھی۔

مگر حالیہ رپورٹس کے مطابق وہ منگنی اب ختم ہو چکی ہے، گزشتہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گرم ہیں کہ ہانیہ اور عاصم ایک بار پھر قریب آگئے ہیں اور جلد شادی کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ہانیہ عامر اکثر اپنے انسٹاگرام پر عاصم سے متعلق پوچھے گئے سوالات کے دلچسپ جوابات دے کر ان قیاس آرائیوں کو مزید تقویت دیتی رہتی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں