منگل, جنوری 20, 2026
اشتہار

اداکارہ ہانیہ عامر کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شوبز شخصیات کی جانب سے مداحوں کے ساتھ وقتاً فوقتاً رابطے میں رہنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر تصاویر اور ویڈیو شیئر کی جاتی ہیں جن کا مقصد مداحوں کے ساتھ اپنی زندگی کے خوبصورت لمحات کو شیئر کرنا ہوتا ہے، مداح بھی اپنے پسندیدہ فنکار کے بارے میں جاننے کے لیے بے چین رہتے ہیں۔

اداکارہ ہانیہ عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک گانے پر رقص کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

ہانیہ عامر نے ویڈیو میں کیپشن لکھا کہ ‘میں نے کہا تھا نہ مجھے قرنطینہ میں اکیلا مت چھوڑنا۔‘

View this post on Instagram

Mene kaha tha mujhe quarantine main akela mat chorna

A post shared by Hania Aamir (@haniaheheofficial) on

اداکارہ ہانیہ عامر کی اس ڈانس پرفارمنس کو مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے جبکہ ان کے دوست عاصم اظہر، عائشہ عمر اور انوشے عامر نے بھی ان کی کارکردگی کی تعریف کی۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر نے رواں سال کا آغاز ہوتے ہی ایک ویڈیو کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی ٹک ٹاک کی دنیا سے جڑ جائیں گی اور وہاں اپنی ویڈیوز شیئر کریں گی۔

یاد رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیے جانے والے ڈرامے ’عشقیہ‘ میں ہانیہ عامر مرکزی کردار اد اکررہی ہیں اور مداحوں کی جانب سے ان کے کردار کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں