پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اپنا ردعمل دے دیا۔
گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک اے آئی کی مدد سے تیار کردہ ویڈیو وائرل ہوئی جس میں پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو نازیبا لباس میں دیکھا گیا۔
تاہم اب اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی اپنی ڈیپ فیک ویڈیو پر سضت ردعمل کا اظہار کیا ہے انہوں نے اپنی گردش ویڈیو کو خوفناک قراد دیا ہے۔
مقبول ترین ڈرامہ سیریل’کبھی میں کبھی تم‘ کی اداکارہ ہانیہ عامر نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ’ یہ مصنوعی ذہانت کی چیزیں واقعی میں بہت خوفناک ہیں، کیا اس کے لیے کچھ قوانین بن سکتے ہیں؟
View this post on Instagram
ہانیہ عامرنے وائرل ویڈیو سے متعلق وضاحت جاری کرتے ہوئے مزید یہ بھی لکھا کہ ’وائرل ہونے والی یہ ویڈیو میری نہیں ہے اگر کوئی ان کو میری سمجھتا ہے تو غلط ہے‘۔
اس سے قبل بھی کئی مشہور بالی وڈ شخصیات کی ڈیپ فیک ویڈیوز منظر عام پر آچکی ہیں جن میں کاجول، رشمیکا مندانا، کترینہ کیف، عامر خان، رنویر سنگھ اور دیگر شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ڈیپ فیک ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے جس میں کسی فرد کے چہرے یا آواز کو دوسرے شخص سے با آسانی بدلا جاسکتا ہے، جس سے لگتا ہے کہ وہ ایسے شخص کی ویڈیو یا آڈیو ہے جو دراصل اس کی ہوتی ہی نہیں۔
یہ ٹیکنالوجی 2019 میں مین اسٹریم کا حصہ بنی تھی اور ماہرین کے مطابق اس سے مصنوعی عریاں مواد تیار کر کے خواتین کو بلیک میل کیا جا سکتا ہے اور سیاسی تنازعات میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
آغاز میں ڈیپ فیک تصاویر یا ویڈیوز کو آسانی سے پکڑا جاسکتا تھا مگر اب یہ ٹیکنالوجی زیادہ بہتر ہوگئی ہے اور اسے پکڑنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔