عالمی شہرت یافتہ پاکستانی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے ساتھی اداکارہ و میزبان مشی خان کے ایلومیناٹی سے متعلق سنگین الزامات کا دلچسپ انداز میں جواب دیا ہے۔
پاکستان کی سینئر میزبان اور اداکارہ مشی خان اپنے بے باک انداز کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ وہ اکثر شوبز شخصیات اور سیاستدانوں کو ان کی غلطیوں پر ٹوکتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی چند تصاویر پر اعتراض اٹھایا ہے۔
مشی خان نے انسٹاگرام پر ہانیہ عامر کی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ ایک خاص ہاتھ کا اشارہ کر رہی ہیں۔ مشی خان کا دعویٰ ہے کہ یہ ‘الومیناتی’ کا نشان ہے اور ہانیہ اکثر اپنی تصاویر میں یہ پوز دیتی ہیں۔ دوسری جانب انٹرنیٹ صارفین کی بڑی تعداد کا کہنا ہے کہ یہ اشاروں کی زبان میں ‘آئی لو یو’ کا نشان ہے اور مشی خان کو اس بارے میں علم نہیں ہے۔
View this post on Instagram
ہانیہ عامر نے ان الزامات پر دلچسپ انداز میں جواب دیا۔ ہانیہ نے بتایا کہ ان کی اپنی والدہ نے انہیں مشی خان کی پوسٹ بھیجی ہے۔ ہانیہ نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ پہلے ہی بہت سی تنازعات کا شکار ہیں، کبھی ان کی شادی کے کارڈ چھپ جاتے ہیں تو کبھی ان کے کپڑوں پر تنقید ہوتی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ وہ کوئی الومیناتی نہیں ہیں بلکہ ایک محنتی خاتون ہیں جو صرف اپنا کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے ‘نقلی ڈمپلز’ سے متعلق تنقید کا بھی ذکر کیا۔
ہانیہ کے جواب پر مشی خان نے دوبارہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہانیہ کو ان کی پہلی فلم کے دنوں سے جانتی ہیں اور ان کا ایسا جواب مشی کے لیے حیران کن نہیں تھا۔
سوشل میڈیا پر مداح ہانیہ عامر کی حمایت کر رہے ہیں۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ لوگ ہانیہ کی کامیابی سے جلتے ہیں اور ان پر بلاوجہ تنقید کی جا رہی ہے، ان دنوں وہ اپنی بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’میری زندگی ہے تُو‘ میں شاندار اداکاری پر خوب داد سمیٹ رہی ہیں، ان کے دیگر نمایاں ڈراموں میں کبھی میں کبھی تم، سنگِ ماہ، دلربا، میرے ہمسفر، عشقیہ سمیت کئی مقبول پراجیکٹس شامل ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


