کراچی: شہر قائد میں موجود مشہور و معروف تجارتی مرکز گل پلازہ میں خوفناک آتشزدگی پر پاکستان کی ٹی وی اور فلم کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ہانیہ عامر نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک جذباتی پوسٹ کرتے ہوئے سانحے کے حوالے سے غفلت اور حفاظتی اقدامات پر سوال اٹھایا ہے۔
معروف اداکارہ نے کہا کہ ‘گل پلازہ میں جو ہوا وہ نہایت دل دہلا دینے والا ہے، جس طرح قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔’
اداکارہ کا اپنے جاری کردہ پیغام میں کہنا تھا کہ ‘یہ محض ایک حادثہ نہیں تھا، بلکہ ایک یاددہانی ہیکہ کس طرح غفلت، حفاظتی انتظامات کی عدم موجودگی اور خاموشی کی قیمت عام لوگوں کو اپنے مستقبل سے چکانی پڑتی ہے۔’
’ہماری یادیں راکھ میں بدل گئیں‘ سانحہ گل پلازہ پر شوبز شخصیات بھی افسردہ
اُنہوں نے کہا کہ ‘ہم متاثرین کے صرف تعزیت کے نہیں بلکہ جوابدہی کے بھی مقروض ہیں، اللہ پسماندگان کو اس ناقابل تصور نقصان پر صبر عطا فرمائے۔’
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



