کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو ڈبلیو بی او ورلڈ باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر نے باکسنگ کی ٹریننگ دینے کا انکشاف کیا ہے۔
عثمان وزیر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان دنوں Hania Aamir کو باکسنگ کی باقاعدہ تربیت دے رہے ہیں، اُنہوں نے انکشاف کیا کہ ہانیہ بہترین فائٹر ہیں، جو جلد فائٹ میں بھی حصہ لیں گی۔
عثمان جنہوں نے بھارتی حریفوں کو بھی شکست سے دوچار کیا ہے حکومتی وعدوں کے مطابق ادائیگیاں نہ ہونے پر شکوہ کیا۔
ہانیہ عامر کی خاتون مداح سے ویڈیو کال پر گفتگو وائرل
انٹرویو کے دوران انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سے بھی بات کی، شاہد آفریدی نے عثمان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


