پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

ہانیہ عامر کی شادی کی وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

(14 فروری 2026): پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی شادی کی وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی۔

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور ان کے سابق قریبی دوست عاصم اظہر کے درمیان مبینہ صلح کی خبریں ان دنوں میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ عاصم اظہر کی جانب سے میرب علی کے ساتھ منگنی ختم ہونے کے بعد اپنی نئی البم میں ہانیہ عامر کے لیے گانے وقف کرنے اور سوشل میڈیا پر دونوں کی ایک ساتھ نئی جھلکیوں نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی ایک ساتھ ڈانس کرنے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی، جسے دیکھ کر مداحوں نے یہ سمجھا کہ شاید یہ ان کی اپنی مہندی کی تقریب ہے، تاہم اس ویڈیو کی اصل حقیقت اب سامنے آگئی ہے۔

ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ دراصل یہ ان کی سالگرہ کی تقریب تھی جس کا تھیم "شادی” رکھا گیا تھا۔ چونکہ ہر جگہ ان کی شادی کے چرچے تھے، اسی لیے عاصم اظہر اور دیگر دوستوں نے مذاقاً اسے شادی کا رنگ دیا۔

ہانیہ عامر اس تقریب میں مہندی کی دلہن کے روپ میں نظر آئیں اور اپنے دوستوں کے ساتھ ڈانس کیا، اس ویڈیو پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے۔

جہاں کچھ صارفین نے ہانیہ عامر کی زندہ دلی کی تعریف کی، وہیں کچھ نے عاصم اظہر کے ساتھ دوبارہ قربت پر تنقید کرتے ہوئے اسے محض سستی شہرت حاصل کرنے کا طریقہ قرار دیا۔

کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ انہیں سمجھ نہیں آرہا کہ کوئی پرانے تعلقات میں دوبارہ کیسے واپس جا سکتا ہے، جبکہ کچھ نے ہانیہ کے اس انداز کو ہمیشہ کی طرح "شوخی” قرار دیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں