ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

ہانیہ عامر کی بھارتی ریپر بادشاہ کے ساتھ تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی ریپر بادشاہ کے ساتھ تصاویر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ انسٹاگرام پر اداکارہ ہانیہ عامر نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں بھارتی ریپر بادشاہ کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک تصویر میں ہانیہ عامر بادشاہ کے ساتھ سیلفی لے رہی ہیں جبکہ دوسری جگہ ویڈیو میں وہ کسی ریسٹورنٹ میں موجود ہیں۔

- Advertisement -

ہانیہ عامر نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’بچے خریداری کرنے گئے۔‘

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر، ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

گزشتہ دنوں بھی ہانیہ عامر نے دبئی میں سیرو تفریح کی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

اس سے قبل پانیہ عامر کی ریپر بادشاہ کو سالگرہ کی مبارک باد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں بھارتی ریپر ’بادشاہ‘ کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا تھا کہ شہرکے سب سے برے لڑکے کو سالگرہ مبارک۔ ہانیہ عامر نے بادشاہ کے ساتھ اپنی بلیک اینڈ وائٹ تصویر بھی شیئرکی تھی۔

آدیتیہ پرتیک سنگھ جو پوری دنیا میں ’بادشاہ ‘ کے نام سے مشہور ہیں انہوں نے ہانیہ عامر کی مبارک باد کا جواب بھی گرمجوشی سے دیا تھا۔ بادشاہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ شکریہ ،  آپ انتہائی ٹیلنٹڈ شخصیت ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں