پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو بنگلہ دیشی یوٹیبر رفسان نے اپنے گھر مدعو کیا، پاکستانی اداکارہ نے ان کی والدہ سے اردو میں بات کی۔
بنگلہ دیش کے دورے پر موجود ہانیہ عامر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ یوٹیوبر رفسان کے گھر میں کھانے پر مدعو ہیں، میزبان ان سے پوچھتے ہیں کہ بنگلہ دیش کے بارے میں آپ کا پہلا خیال کیا ہےہ، جس پر ہانیہ نے کہا کہ مجھے یہ میرے گھر کی طرح لگا۔
ہانیہ عامر نے بنگلہ دیش کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش بہت ہی خوبصورت ہے اور یہاں کے کھانے بہت اچھے ہیں۔
پاکستانی اداکارہ نے اپنے میزبان کو چھیڑتے ہوئے کہا کاش مجھے بنگلہ زبان آتی تو میں تمہاری ماں سے بہت ساری باتیں کرتی اور ان سے تمہاری شکایت کرتی۔
انھوں نے یوٹیوبر رفسان کی ماں سے اردو میں بات کرنے کی بھی خواہش کا اظہار کیا اورکہا کہ آپ کا بیٹا بہت اچھا ہے۔
ہانیہ عامر نے کھانے کے بارے میں کہا کہ مجھے یہاں کے شامی کباب بھی بہت پسند آئے، ان ساری چیزوں کےلیے آپ سب کا بہت شکریہ۔
خیال رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر کی بنگلا دیش میں سیر سپاٹے کی تصاویر و ویڈیوز سوشلل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
ہانیہ عامر بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں موجود ہیں، جہاں وہ ایونٹس میں شرکت کے دوران اپنے مداحوں سے بھی مل رہی ہیں اور ان ملاقاتوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
حال ہی میں، انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ہٹ ڈرامہ سیریل "کبھی میں کبھی تم” میں اپنی شاندار اداکاری سے بے پناہ پذیرائی حاصل کی، اداکارہ کا یہ ڈرامہ پاکستان سمیت بھارت اور بنگلہ دیش میں مقبول ہوا تھا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


