شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی ’میری زندگی ہے تو‘ کے سیٹ سے دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ہانیہ عامر نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جس میں سیٹ پر وہ اور بلال عباس کے ساتھ ان کی دوست بھی موجود ہیں۔
انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’آپ ڈاکٹر آئرہ کے ساتھ ایسا کیوں کرتے ہیں؟‘
مزاحیہ ویڈیو میں ہانیہ عامر سے ان کی دوست پوچھتی ہیں کہ ’ایسکیوز می میم آپ کون ہیں؟‘
جواب میں اداکارہ کہتی ہیں کہ ’بتاتی ہوں، میں وہ دل ہوں جسے توڑا گیا، میں وہ ہاتھ ہوں جسے چھوڑا گیا، میں وہ آنکھیں ہوں جسے نم کیا ہزاروں نے، میں وہ کان ہوں جسے سنائی نہیں دیا، میں وہ ہونٹ ہوں جس سے وقت پر بولا نہیں گیا اور میں وہ ہوں جسے چھوڑا گیا۔‘
View this post on Instagram
انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی ہے جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ ہانیہ عامر اور بلال عباس ڈرامہ سیریل ’میری زندگی ہے تو‘ میں مرکزی کردار نبھا رہے ہیں گزشتہ قسط میں دونوں کی شادی دکھائی گئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


