The news is by your side.

’دو اچھے لوگ‘ ہانیہ عامر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اداکارہ ہانیہ عامر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں جن میں ان کے ہمراہ ان کے دوست بھی موجود ہیں، تصاویر میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے ایک گھنٹے قبل یہ تصویر شیئر کی جسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

ہانیہ کی تصویر پر اداکار عمیر رانا نے بھی لکھا کہ ’دو چھے لوگ۔‘

اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’پہلا دن دانی بخاری کے ساتھ گلمینا کی شکلیں بنانا۔‘

واضح رہے کہ تین روز قبل ہانیہ عامر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ہانیہ اپنی کسی دوست کے ہمراہ گانے پر رقص کررہی ہیں۔

ہانیہ عامر نے تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا تھا کہ ’یہ ہمیشہ دو کی پارٹی ہے۔‘

اداکارہ نے گزشتہ دنوں انسٹا اسٹوری میں مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن رکھا جس میں ان سے مداح نے سوال کیا تھا کہ ’آپ پہلے کی طرح انسٹاگرام پر متحرک کیوں نہیں ہیں؟‘

ہانیہ نے مداح کو جواب دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ’دوبارہ پہلے جیسا محسوس نہیں کرنا چاہتی، سوشل میڈیا پر کافی لڑائیاں کرلی ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں