تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

ہانیہ عامر کی تصویر کس نے خراب کی؟

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی تصویر کے ساتھ دلچسپ جملے کا استعمال کرکے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔

اداکارہ ہانیہ عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے، تصویر کے ساتھ لکھے گئے کیپشن نے مداحوں کو اس پر عمل کرنے پر بھی مجبور کردیا۔

اداکارہ کی تصویر کے عقب میں ایک چھوٹی بچی بھی نظر آرہی ہے جس کے لیے اداکارہ نے لکھا کہ ’میری تصویر کو زوم کرکے دیکھیں جسے خوبصورت طریقے سے خراب کیا گیا ہے۔‘

ہانیہ عامر کی تصویر کو کچھ ہی دیر میں ایک لاکھ 75 ہزار سے زائد صارفین نے پسند کیا جبکہ متعدد لوگوں نے اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ ہانیہ عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ترک شیف براک کے ساتھ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

ویڈیو میں ترک شیف ہانیہ عامر سے کہتے ہیں کہ وہ ان کے منفردانداز میں ڈش پلٹیں۔

ترک شیف کے کہنے پر ہانیہ عامر کوشش کرنے لگتی ہیں لیکن پھر وہ کہتی ہیں کہ ان سے نہیں ہوگا جس کے بعد ترک شیف براک باآسانی اپنے منفرد انداز میں ڈش سے کھانا ٹیبل پر نکالتے ہیں۔

ہانیہ عامر کی اس پوسٹ پر دو لاکھ سے زائد صارفین نے پسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -