شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے سپر ماڈل جیا علی کے بیان پر دلچسپ ردعمل دے دیا ہے۔
سپر ماڈل و اداکارہ جیا علی نے نجی ٹی وی شو میں ہانیہ عامر پر طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہانیہ عامر بے لگام ہوگئی ہے اسے اپنی حدود کا خیال رکھنا چاہیے۔
جیا علی کا کہنا تھا کہ کوئی ہانیہ کو بتائے کہ وہ پاکستان کا چہرہ ہیں اور انہیں اپنا رویہ مناسب رکھنے کی ضرورت ہے۔
یہ پڑھیں: ہانیہ عامر بے لگام ہوگئی ہے، جیا علی
سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی اداکارہ نے بھی جیا علی کو تبصرے کو نظر انداز کرنے کے بجائے منفرد انداز میں جواب دینا مناسب سمجھا۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں جیا علی کا نام لیے بغیر انہی کے الفاظ دہراتے ہوئے لکھا کہ ’آؤٹ آف کنٹرول ہو گئی‘ شِٹ۔
View this post on Instagram
ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے اور مداحوں کا کہنا یہی ہے کہ انہوں نے جیا علی کو جواب دیا ہے۔


