تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

’نفرت کو دل میں رکھنا آپ کو کمزور کرتا ہے‘

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر معنی خیز پوسٹ شیئر کردی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’عشقیہ‘ میں رومی کا مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ ہانیہ عامر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ہانیہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے معنی خیز پوسٹ بھی شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’یہاں آگے بڑھنے اور درگزر کردینے میں ترقی اور پختگی ہے، اپنی ذہنی صحت کو ترجیح دیں، جو چیز آپ کو خوش کرتی ہے اس کے لیے آواز اٹھائیں۔‘

ہانیہ عامر نے لکھا کہ ’نفرت کو دل میں رکھنا ہی آپ کو کمزور کرتا ہے، جانے دو اور جیو، اپنے ماضی کے اداس ٹکڑوں کو تھامنے کے لیے زندگی بہت مختصر ہے۔‘

ہانیہ نے کہا کہ اپنے آپ کو اٹھاؤ اور آگے بڑھو، میری دعا ہے کہ اس کو پڑھنے والے ہر کوئی آگے بڑھے اور اس کے لیے آسانی ہو۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کے کنسرٹ میں ہلہ گلہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

یہاں یہ بات واضح کرنا ضروری ہے کہ ایک وقت میں عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کی دوستی کے چرچے تھے اور انہیں ایک دوسرے کا زبردست ساتھی مانا جاتا تھا مگر چند وجوہات کی بنا کر دونوں کے تعلقات ختم ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -