تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ہانیہ عامر اور فرحان سعید کی تصویر کے چرچے

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور فرحان سعید کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فرحان سعید کے ساتھ خوبصورت تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

ہانیہ عامر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے نام ’حمزہ اور ہالا‘ لکھا اور ’میرے ہمسفر‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

دراصل ہانیہ اور فرحان سعید اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں مرکزی کردار نبھا رہے ہیں، ڈرامے کی پہلی قسط کل رات 8 بجے نشر کی جائے گی۔

میرے ہمسفر کی دیگر کاسٹ میں صبا حمید، زویا ناصر، عمر شہزاد، ثمینہ احمد اور وسیم عباس شامل ہیں، ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض قاسم علی مرید نے انجام دئیے ہیں جبکہ اس کی مصنفہ سائرہ رضا ہیں۔

گزشتہ دنوں ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ فرحان سعید اور ہانیہ عامر ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں جبکہ ڈرامے میں فرحان سعید کی والدہ کا کردار نبھانے والی صبا حمید، ہانیہ عامر کے خلاف ہوتی ہیں۔

ہانیہ عامر ڈرامے کی ویڈیو میں فرحان سعید سے کہہ رہی ہیں کہ ’میں تمہارے قابل نہیں ہوں، فرحان سعید کہتے ہیں کہ ٹھیک کہہ رہی ہوں تم ہم برابر نہیں ہیں کیونکہ تم بہت خوبصورت ہو۔‘

ایک سین میں ہانیہ عامر اپنی دادی سے یہ کہتے دکھائی دے رہی ہیں کہ ’عشق نہیں تھا دادی، وہم تھا خیال تھا۔‘

ایک اور سین میں فرحان سعید کو ہانیہ عامر پر غصہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ہانیہ کہتی ہیں کہ سب کچھ ٹھیک ہوسکتا ہے کہ بس تم مجھے چھوڑ دو اس پر اداکار کہتے ہیں کہ رستے میں چھوڑ کر جانے والا بزدل آدمی ہوں میں۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ڈرامے کا ٹیزر ریلیز کیا تھا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -