جمعرات, جون 11, 2026
اشتہار

ہانیہ عامر کی خاتون مداح سے ویڈیو کال پر گفتگو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی خاتون مداح سے ویڈیو کال پر گفتگو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ ہانیہ عامر خاتون مداح کے ساتھ ویڈیو کال پر گفتگو کررہی ہیں۔

مداح نے ہانیہ عامر اور ان کے والدین کی خیریت پوچھی اور روزے، شادی سے متعلق بھی سوال کیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ روزے اچھے جارہے ہیں اور ساتھ ساتھ کام بھی چل رہا ہے۔

یہ پڑھیں: یشما گل نے ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی شادی کے سوال کا جواب دے دیا

خاتون نے ڈرامہ سیریل ’میری زندگی ہے تو‘ کی بھی تعریف کی اور سوال پوچھا کہ کیا آپ کی شادی ہوگئی؟

جواب میں ہانیہ عامر نے کہا کہ ابھی میری شادی نہیں ہوئی ہے آپ دعا کریں جس پر مداح نے انہیں اچھے نصیب کی دعائیں دیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

واضح رہے کہ ہانیہ عامر اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میری زندگی ہے تو‘ میں ’آئرہ‘ کا کردار نبھا رہی ہیں جس میں ان کے ساتھ بلال عباس ’کامیار‘ کے کردار میں جلوہ گر ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں