جمعرات, اپریل 16, 2026
اشتہار

کبھی بھی اپنے اگلے اقدام کے بارے میں کسی کو آگاہ نہ ہونے دیں، ہانیہ عامر کی مبہم پوسٹ وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(29 نومبر 2025): پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی مبہم پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ہانیہ عامر نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ہانیہ عامر کی پوسٹ نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی، اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ "کبھی بھی اپنے اگلے اقدام کے بارے میں کسی کو آگاہ نہ ہونے دیں باس”۔

تاہم اداکارہ نے دلکش ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو مداح ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے اور فوراً ہی انہیں خوبصورتی اور پسندیدگی کا سرٹیفکیٹ دے دیا۔

ہانیہ سوشل میڈیا پر اکثر پوسٹ شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں، انہوں نے اس سے قبل بھی پوسٹ شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ اداکارہ کا شمار اُن پاکستانی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن کے ڈرامے سرحد پار بھارت میں بھی بڑے ہی شوق سے دیکھے جاتے ہیں، اداکارہ کے نئے ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تُم‘ کو بڑی مقبولیت حاصل ہے۔

ہانیہ عامر اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘میں بھی مرکزی کردار نبھا چکی ہیں جبکہ اب وہ روم کوم ڈرامہ میری زندگی ہے تو میں نظر آرہی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں