شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے شادی کی پیشگوئی کرنے والے نجومی کو دلچسپ جواب دے دیا۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری میں اداکارہ ہانیہ عامر نے مقامی ٹی وی چینل کی ویڈیو شیئر کی جس میں نجومی ان کی ذاتی زندگی سے متعلق پیشگوئی کررہے ہیں۔
نجومی نے پروگرام میں اداکارہ کی شادی کی بھی پیشگوئی کی۔
اداکارہ کی نظر اس کلپ پر پڑی تو انہوں نے ہمیشہ کی طرح دلچسپ جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’عجیب، پہلے شادی تو ہونے دو۔‘
اداکارہ یہ جملہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا اور لوگ اس پر مزاحیہ تبصرے بھی کررہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’ہانیہ، آپ کو اس بارے میں علم ہے۔‘ ایک اور صارف نے مذاق میں لکھا کہ ہانیہ نے شادی کرلی اور کسی کو بتایا بھی نہیں۔‘
واضح رہے کہ ہانیہ عامر ان دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میری زندگی ہے تو‘ میں ’عائرہ‘ کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں جس میں ان کے ساتھ بلال عباس موجود ہیں۔
اداکارہ اس سے قبل ’میرے ہمسفر‘ اور ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں بھی مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



