جمعہ, جولائی 10, 2026
اشتہار

جب ڈاکوؤں کو گولی ماری جا سکتی ہے تو میری پوتی کے قاتل کو کیوں نہیں؟” ہانیہ کے دادا کا انصاف کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

چکوال: ہانیہ کے دادا مظہر حسین کا کہنا ہے کہ جب ڈاکوؤں کو گولی ماری جاسکتی ہے تو میری پوتی کے قاتل کو کیوں نہیں۔ مجھے یقین ہے انصاف ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق سی سی ڈی اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی 9 سالہ آسٹریلوی شہری حانیہ احمد کے دادا مظہر حسین چوہان نے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مظہر حسین چوہان نے کہا کہ ان کے خاندان کے ساتھ "زیادتی نہیں بلکہ ظلم” ہوا ہے، جب وہ اسپتال پہنچے تو حانیہ خون میں لت پت تھی جبکہ ان کا بیٹا عدیل احمد اور پوتا آفان شدید زخمی حالت میں تھے۔

انہوں نے کہا "اگر ڈاکوؤں کو گولی ماری جا سکتی ہے تو میری پوتی کے قاتل کو کیوں نہیں؟ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی قانون سے بالاتر نہیں ہونے چاہئیں۔”

حانیہ کے دادا کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث تمام ذمہ داروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہونی چاہیے۔

انہوں نے عدالتی اور تفتیشی نظام پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے تحقیقات کے بعد حقائق سامنے آئیں گے اور متاثرہ خاندان کو انصاف ملے گا۔

واضح رہے کہ چکوال میں پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے میں سی سی ڈی اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ سے 9 سالہ حانیہ احمد جاں بحق جبکہ اس کے والد اور بھائی زخمی ہو گئے تھے۔

واقعے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی جا چکی ہے جبکہ مقدمے میں نامزد اہلکار کے خلاف دفعہ 302 بھی شامل کر لی گئی ہے۔

متاثرہ خاندان اور عوامی حلقے اب تحقیقات کے حتمی نتائج اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کے منتظر ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں