The news is by your side.

Advertisement

راولپنڈی مسلم لیگ ن کا ہے اور رہے گا، حنیف عباسی

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کل بھی مسلم لیگ ن کا تھا اور آج بھی ہے اور رہے گا،ہم عوامی لوگ ہیں،عمران خان کو سمجھ آجانی چاہیے، وہ الیکشن نہیں جیت سکتے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے احتساب عدالت کے باہر عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا کل شوفلاپ تھا، راولپنڈی میں کسی ان کو گھاس تک نہیں ڈالی، راولپنڈی مسلم لیگ ن کا ہے اور رہے گا،ہم عوامی لوگ ہیں۔

حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے کنونشن میں عوام کا سمندر تھا، عمران خان کوسمجھ آجانی چاہیےوہ الیکشن نہیں جیت سکتے۔

گذشتہ روز بھی رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا تھا کہ الیکشن کےقریب آتےہی اجنبی شخص راولپنڈی میں ظاہرہوگیا، عمران خان کو5سال بعد پنڈی یادآگیا،ممبرسازی شو فلاپ ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 5 سال پہلےووٹ چوری کرکے جانے والا دوبارہ بھیک مانگنے آگیا، مغرب سے پہلے پنڈی کا دورہ کریں تو انہیں ترقیاتی کام نظر آئیں، عمران خان مغرب کے بعد گھوم جاتے ہیں،ان کادماغ جگہ پر نہیں رہتا۔

حنیف عباسی کا مزید کہنا تھا کہ راولپنڈی کے عوام نےعمران خان کی ممبرسازی مہم کو مسترد کر دیا۔

گذشتہ روز  عمران خان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کرپشن میں نوازشریف آصف زرداری کو پیچھے چھوڑ جائے گا، شریف خاندان عوام پر لگنے والاپیسہ چوری کرکے باہر لے گئے۔

ان کا کہنا  تھا کہ شہبازشریف بہت بڑاڈرامہ ہےعوام کےسامنےاسےبےنقاب کریں گے، حکمران ارب پتی بن گئے عوام مقروض ہوگئی ہے، ملک کاسب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، بڑا گاڈفادر جگہ جگہ رو رہاہے کہ کیوں نکالا اب چھوٹے گاڈ فادر کو نکالیں گے اور  پھر کہے گا، مجھے بھی کیوں نکالا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

 

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں