The news is by your side.

Advertisement

عمران خان کی سیاست کا جنازہ نکلے گا اور پنڈی کا میراثی کندھا دے گا، حنیف عباسی

راولپنڈی : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ زرداری اور عمران خان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں جن کی سیاست کا جنازہ 2018 کے الیکشن میں نکل جائے گا۔

وہ راولپنڈی میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے جہاں انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کو آڑے ہاتھوں لیا تو وہیں عمران خان پر بھی تنقید کے تیر چلائے اس موقع پر ان کے ہمراہ دیگر اراکین بھی موجود تھے۔

سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو کچرے کا ڈھیر بنانے والے بتائیں کہ ایان علی سے کس کا رشتہ ہے اور کس نے ایان علی کو لندن میں فلیٹ دلوائے؟۔

انہوں نے کہا کہ ایان علی سے ہمارا کوئی رشتہ نہیں لیکن پی پی والے یہ بتائیں کہ کیا ایان علی زرداری کی بہن ہیں؟ اگر آپ بتا دیں تو میں پی پی پر قربان ہوجاؤں گا کیوں کہ سب جانتے ہیں کہ ایان علی کے ساتھ کس کا رشتہ ہے۔

ن لیگی رہنما حنیف عباسی نے عمران خان پر بھی  تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ آپ جوا کھیلو، اپنے بچے چھپاؤ تو وہ سب کیسے حلال ہوگئے؟ دوسروں پر تنقید کرنے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں اور اپنی غلطیوں کی قوم سے معافی مانگیں۔

حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان کو رات کی دوائی نہ ملے تو ان کی زندگی اجیرن ہوجاتی ہے اور بد دعائیں نکالنے لگتے ہیں لیکن وہ سن لیں کہ بدعائیں دینے سے کوئی وزیراعظم نہیں بنتا اب عمران خان کا سیاسی جنازہ نکلنے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان آپ 8 گھنٹے اڈیالہ جیل میں نہیں گزارسکتے اور چلے ہیں سیاست کرنے،خان صاحب  ایسے لیڈر نہیں بنتے بلکہ قربانیاں دینی پوتی ہیں اور جیل کاٹنی پڑتی ہے۔

ن لیگ کے رہنما نے شیخ رشید پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آج تک کوئی امتحان پاس نہیں کر سکے ہیں  بلکہ سیاست  میں جو بھی قد کاٹھ ہے وہ نواز شریف کی وجہ سے ہی ہے جب وہ میاں صاحب کے قدموں میں پڑے ہوتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت کی بھیک مانگنے والا آج استعفیٰ مانگ رہا ہے کیوں کہ عمران خان اور شیخ رشید کے لیے سیاست ایک شغل میلہ ہے دونوں سن لیں کہ اناڑی ڈرائیور کے ہاتھوں میں ملک کی گاڑی نہیں دی جائے گی۔

حنیف عباسی نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آپ پارٹی فنڈنگ کا جواب دینے کیلے تیار نہیں،آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کا جنازہ نکلے گا اور پنڈی کا مراثی اس کو کندھا دے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں