اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

ہانیہ عامر کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی انسٹاگرام ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہانیہ عامر ساحل پر خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں۔

ہانیہ عامر نے کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو کو اب تک 6 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر کمنٹس کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ ایک ریسٹورنٹ کے باہر کھانے کے انتظار میں رقص کررہی تھیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہانیہ عامر کے ساتھ ایک مقامی خاتون اور ان کی دوست بھی رقص میں کچھ دیر شریک رہیں۔

ہانیہ عامر نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن لکھا تھا کہ ’کھانے کے انتظار کے دوران رقص کرتے ہوئے۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں