تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

ہنوئی ایشیا کا سستا ترین شہر قرار

ہنوئی : سنہ 2020 میں سفر کرنے کےلیے ایشیا کے 10 سستے شہروں کی فہرست جاری، ویتنام کا دارالحکومت ایشیا کا سستا ترین شہر بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق فضائی سفر کی الفا ٹریول انشورنس کمپنی کی طرف سے جاری کردہ ایک نئی رپورٹ میں سال 2020 کے دوران ایشیا کے 10 سستے ترین شہروں کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔

ٹریول کمپنی کی جانب سے جاری کردہ لسٹ میں سر فہرست ویت نام کا شہر ہنوئی ہے جو رواں سال کے سیاحتی سفر کے لیے سستا ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔

اس مطالعے کے مطابق ہنوئی کو کھانے پینے، ہوٹلوں اور سیاحوں کی دلچسپی اور اشیائے صرف کی قیمتوں کے حوالے سے براعظم ایشیا کا سب سے سستا شہر کہا گیا ہے۔

ایشیا کے سستے شہروں کے مطالعے کے دوران 30 شہر نامزد کیے گئے تھے، جس میں شہر میں قیام کے دوران ایک رات کے ہوٹل میں قیام و طعام، نقل و حمل کے اخراجات، تین اوقات کا کھانا، مشروبات، اور شہر کے پرکشش مقامات کی تفصیلات شامل کی گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اگرچہ ہنوئی ہر لحاظ سے سستا شہر نہیں مگر یہاں سفر کرکے آنے والے افراد یومیہ 18 اعشاریہ چھ ڈالر میں ایک دن گزار سکتے ہیں۔

درج ذیل ایشیا کے سستے شہروں اور ان میں قیام کے ایک رات کے نرخ کی تفصیل کچھ یوں ہے، ویتنام کا ہنوئی 18.6 ڈالر، لاﺅس کا وینیٹن 19.24، ویتنام کا چی ہوچی منہ 19.81 ڈالر ، میانمار کا ینگون 20.43 ڈالر، نیپال کا بخارا 20.56 ڈالر، ویتنام کا ھوی آن 51.57 ڈالر، تھائی لینڈ کا چیانگ مائی 21.75 ڈالر، بھارت کا دہلی 22.56 ڈالر ، کمبوڈیا کا نوم پینہ 22.56 اور کولمبو 23.52 ڈالر ایک رات کے قیام کے اخراجات کے ساتھ دسواں سستا شہر ہے۔

Comments

- Advertisement -